Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

ایران اور افغانستان سے 90 ہزار سے زائد افراد کے بلوچستان میں داخل ہونے کا انکشاف

شائع 31 مارچ 2020 05:44am

کوئٹہ: ایران اور افغانستان سے 90 ہزار 192 افراد کے پاکستان میں داخل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں 29 مارچ تک کوئٹہ ایئرپورٹ سے 12 ہزار 938 افراد، تربت کیچ ایئرپورٹ سے 174، تربت ریدگ پوائنٹ سے 218، گوادر گبد پوائنٹ سے 131، تفتان بارڈر سے 6 ہزار 428 افراد پاکستان میں داخل ہوئے۔

دوسری جانب چمن بارڈر قلعہ عبداللہ سے 67 ہزار 27، ژوب بارڈر سے 513، پنج پائی بارڈر سے 2 ہزار 266 جب کہ پشین بارڈر سے 155 افراد بلوچستان میں داخل ہوئے ہیں۔

پاکستان میں داخل ہونے والے ان تمام افراد کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے۔ یہ تمام افراد ایران اور افغانستان سے داخل ہوئے ہیں۔

واضح رہے حکومت کا موقف ہے کہ ایران سے آنے والے مریضوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس پھیلا۔